10:15 am
امریکیوں کے غیر امریکی بچوں کو اب امریکی شہریت نہیں ملے گی،امیگریشن قانون میں نئی تبدیلی پرعملدرآمدکب سے ہوگا؟اعلان کردیاگیا

امریکیوں کے غیر امریکی بچوں کو اب امریکی شہریت نہیں ملے گی،امیگریشن قانون میں نئی تبدیلی پرعملدرآمدکب سے ہوگا؟اعلان کردیاگیا

10:15 am

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت نے امیگریشن قوانین میں تبدیلی کی ہے، جس کے بعد امریکیوں کے غیر امریکی بچوں کو ملک کی شہریت نہیں ملے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی امیگریشن قوانین میں کی گئی تبدیلی کے بعد امریکی حکومت یا فوج کے وہ اہل کار جو بیرونِ ملک کام کر رہے ہوں، اْن کے غیر امریکی بچے اب امریکی شہری نہیں بن سکیں گے۔امیگریشن قانون میں نئی تبدیلی کا اطلاق آئندہ ماہ 29 اکتوبر سے ہو گا۔اس قانون کے نفاذ کے بعد تمام ایسے بچے جن کے پاس امریکی شہریت نہیں مگر وہ اپنے امریکی والدین کے ساتھ
 
امریکا سے باہر رہ رہے ہیں، وہ بھی امریکی شہریت کے حق دار نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں