02:18 pm
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے عراقی خزانے سے چوری شدہ بہت بڑی رقم قبضے میں لے

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے عراقی خزانے سے چوری شدہ بہت بڑی رقم قبضے میں لے

02:18 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے عراقی خزانے سے چوری شدہ بہت بڑی رقم قبضے میں لے لی ۔تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے عراقی خزانے سے چوری شدہ ڈالروں ایک بہت بڑی کھیپ قبضہ میں لی ہے جس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق سیکڑوں اربوں ڈالر موجود ہیں ۔ یہ رقم ایک عراقی طیارے میں لے جائی جا رہی تھی
جس میں ایک دہشتگرد نوری الحلکی کی سربراہی میں تین عراقی اہلکار بھی سوار تھے ۔ زرائع کے مطابق اس رقم کو یورپی ریاست میں اسمگل کیا جا نا تھا ۔ یہ لوٹی ہوئی رقم دس عرب ممالک کے پانچ سال کے بجٹ کے برابر ہے اور اس سے تین ممالک کو جدید خصوصیات اور معیارات کے مطابق تعمیر کیا جاسکتاہے۔

تازہ ترین خبریں