04:27 pm
دشمن کے ساتھ وہ کریں گے جس کا کسی نے سوچا نہ ہوگا، ٹرمپ کی طالبان کو دھمکی

دشمن کے ساتھ وہ کریں گے جس کا کسی نے سوچا نہ ہوگا، ٹرمپ کی طالبان کو دھمکی

04:27 pm

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن مذاکرات منسوخ ہونے کے بعد افغانستان میں کسی بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دے ڈالا ہے۔ امریکی صدر نے نائن الیون حملوں کو 18سال مکمل ہونے پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چار دنوں سے جنگجوئوں کے خلاف بڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کر رہا لیکن دشمن کے ساتھ وہ ہوگا
جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ میں نے امریکی فوجی کی ہلاکت کا سنتے ہی امن مذاکرات معطل کردیے تھے۔واضح رہے کہ امریکی صدر اپنے حالیہ بیانات میں دھمکی دے چکے ہیں کہ امریکہ افغانستان کو صرف دس منٹ میں فتح کر سکتا ہے لیکن اس کارروائی میں ایک کروڑ افرادچ کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبریں