05:38 pm
امریکہ نے تحریک طالبان کے امیر مفتی نور ولی محسود کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا

امریکہ نے تحریک طالبان کے امیر مفتی نور ولی محسود کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا

05:38 pm

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ دنوں میں پاکستان کی قومی سلامتی کے امور کے حوالے سے پاک امریکہ تعاون کے کچھ عملی مظاہر دیکھنے کوملے ہیں۔امریکہ نےہزاروں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا ہے
جبکہ تحریک کے امیر مفتی نور ولی محسود کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے مختلف دہشت گرد تنظیموں اور ان کے مددگاروں پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے جن میں کالعدم تحریک طالبان بھی شامل ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کو بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔محسود کی قیادت میں تحریک طالبان پاکستان نے پاکستان بھر میں متعدد ہلاکت خیز حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں