09:19 am
افغان صدر اشرف غنی کے خطاب کے دوران بم دھماکہ ،موقع پر ہی درجنوں اہم ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

افغان صدر اشرف غنی کے خطاب کے دوران بم دھماکہ ،موقع پر ہی درجنوں اہم ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

09:19 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے خطاب کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس میں 24افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان میں افغان صدر اشرف غنی کے صدارتی جلسے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 24 افرد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق اشرف غنی دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔ دھماکے کے وقت صدر اشرف غنی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔صدر اشرف غنی کی انتخابی مہم کے ترجمان حمید عزیز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت اشرف غنی بھی موجود تھے لیکن وہ محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی گروپ نےتاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔خیال رہے اس ماہ کے آخر میں افغانستان میں صدارتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے انتخابی مہم جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں