07:55 am
 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامپ پر کیا بیان جا ری کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامپ پر کیا بیان جا ری کر دیا

07:55 am

اسلام آباد: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی موقف کی حمایت کی ہے۔یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی طرف سے کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے زرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دورہ سعودی عرب پر موجود بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔جس میں مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی
۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان نے اس موقع پر کہا کہ وہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے حوالے سے بھارتی اقدامات کو سمجھ سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں بھارت میں سرمایہ کاری بھی بات چیت کی گئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اجیت دول کے دورہ سعودی عرب پر دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے اور یہ اسی کا عکاس ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ و زیراعظم عمران خان اور سعودی ولی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔دونوں رہنماؤں کے مابین کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ واضح رہے اس سےقبل 19 اگست کو بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کی ۔ وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم سے پاک بھارت معاملات پر بات چیت کی اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370ختم کیے جانے کے بعدمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا گیا۔7 اگست کو بھی دونوں کے درمیان رابطہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہکشمیر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں