09:43 am
 دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا بی 17 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا بی 17 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

09:43 am

ہارٹ فورڈ (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے بریڈلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا بی 17 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے بی 17 بمبار طیارہ بریڈلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی، آگ اور دھواں اتنا زیادہ پھیلا کہ کئی کلومیٹر دور سے بھی دیکھا گیا۔ پبلک سیفٹی کمشنر جیمز روویلا کا کہنا ہے کہ طیارے میں 10 مسافر اور تین عملے کے افراد سوار تھے ۔
سیفٹی کمشنر نے ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ ہارٹ فورڈ کوراٹ نامی ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بریڈلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے حادثے کے تقریباً 3 گھنٹے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ ایئر پورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اگر کسی مسافر نے اپنے سفر کیلئے بریڈلی ایئر پورٹ کا استعمال کرنا ہے تو وہ آنے سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کرکے صورت حال کی معلومات حاصل کر لے۔

تازہ ترین خبریں