03:09 pm
مریخ پر سنائی دینے والی یہ پر اسرار آوازیں کس چیز کی ہیں امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے ویڈیو جاری کردی

مریخ پر سنائی دینے والی یہ پر اسرار آوازیں کس چیز کی ہیں امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے ویڈیو جاری کردی

03:09 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسانے سرخ سیارے مریخ پر کچھ پراسرا رآوازوں پر مبنی ایک ویڈیو جاری کر دی ہے۔ یہ آوازیں خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کی جانب سے بھیجی گئی سیٹلائٹ انسائیڈ نے ریکارڈ کیں۔ آوازوں میں سرخ سیارے پر چلنے والی ہوا اور کچھ دوسری حرکات کا شور شامل ہے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریخ پر چلنے والی ہوا کا شور اس ریکارڈنگ میں صاف سناجا سکتا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ آوازیں سرخ سیارے پر زلزلے کے نتیجے میں سنائی دے رہی ہیں۔ اس سے قبل اپریل میں جاری کی گئی ایک ویڈیو میں مریخ پر محسوس کی گئی تھرتھراہٹ کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ناسا کے سائنسدانوں کا کہناہے کہ ان آوازوں سے سرخ سیارے کے بارے میں کچھ اہم معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔

تازہ ترین خبریں