02:40 pm
متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان

02:40 pm

اسلا م آباد ، دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان میں تاریخ کی ایک بہت بڑی سرمایہ کاری کرکے آئل ریفائنری لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس بارے میں دو طرفہ مذاکرات کا عمل مکمل ہو چکاہے۔ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں پانچ ارب ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری لگانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ معاہدہ مبادلہ کمپنی دبئی،
پارکو اور او ایم وی کے مابین ہو گا۔یو اے ای کے سفیر کا کہناتھا کہ اس منصوبے پر مبادلہ کمپنی اور پاکستانی وزارت پٹرولیم کے مابین طویل عرصے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمےکے بھارتی اقدام کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کوسب سے بڑا سول ایوارڈ دیے جانے پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں کچھ تلخی آگئی تھی جس کے بعدپاکستان کے عوام کو یہ ایک اچھی خبرسننے کو ملے گی۔

تازہ ترین خبریں