05:30 pm
برطانوی شاہی جوڑا 14 تا  18اکتوبر  پاکستان کا دورہ کرے گا

برطانوی شاہی جوڑا 14 تا 18اکتوبر پاکستان کا دورہ کرے گا

05:30 pm

ٓاسلام آباد( آن لائن )برطانوی شاہی جوڑا 14 تا 18اکتوبر پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ترجمان شاہی خاندان کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا رواں ماہ کی 14تاریخ سے 18اکتوبر تک پہلے پاکستانی سرکاری دورے پر آئے گا اور ان کا یہ دورہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔
برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان کے مطابق شاہی جوڑا پاکستان کے پہاڑی علاقوں ، سیاحتی مقامات اور مغربی سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کرے گا۔

تازہ ترین خبریں