09:30 am
یورپی یونین نے زلزلہ متاثر ین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف پہنچانے کے لیے 3 لاکھ یورو مختص کردیے

یورپی یونین نے زلزلہ متاثر ین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف پہنچانے کے لیے 3 لاکھ یورو مختص کردیے

09:30 am

لندن( نیوز ڈیسک) یورپی یونین (ای یو) نے آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کو زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف پہنچانے کے لیے 3 لاکھ یورو مختص کردیے۔یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فنڈ کی رقم 5 کروڑ 14 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے جسے زلزلے سے سب زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے تقریباً 3 ہزار متاثرین کی انتہائی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خرچ کیا جائے گا۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ’یہ فنڈ زلزلے سے متاثرہ آبادی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا اور اس سلسلے میں کم آمدنی والے افراد سمیت ان لوگوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہوں گے
‘۔یورپی کمیشن کی پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ ای یو فنڈنگ یورپین سول پروٹیکشن اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ آپریشن (ای سی ایچ او) کے ’اسمال اسکیل ریسپانس‘ میکانزم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ اسمال اسکیل ریسپانس ایسا عالمی طریقہ کار ہے جس کے تحت قدرتی اور انسانی آفات سے متاثرہ ممالک کو فوری طور پر 3 لاکھ یورو کی فوری مدد فراہم کی جاتی ہے۔اس حوالے سے ای سی ایچ او کے اسلام آباد دفتر کے سربراہ برنارڈ جیسپر فیجر نے کہا کہ ’ہم پاکستان میں (زلزلے سے) سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام کررہے ہیں‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری فنڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں کو مدد ملے گی اور اس شدید آفت کے نتیجے میں جن کے گھر اور املاک ختم ہوگئیں انہیں چھت فراہم کی جاسکے گی‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان تمام متاثرین اور انسانی جانوں کو بچانے کے لیے شبانہ روز کام کرنے والے افراد کے ساتھ ہیں۔خیال ہے کہ 2 اکتوبر کو حکومتِ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومت کی جانب

تازہ ترین خبریں