02:52 pm
سعودی عرب میں اب مغربی ممالک جیسی آزادی ،صرف ایک شرط پوری کرنا لازمی ہوگی

سعودی عرب میں اب مغربی ممالک جیسی آزادی ،صرف ایک شرط پوری کرنا لازمی ہوگی

02:52 pm

ریاض (ویب ڈیسک )بڑے اسلامی ملک سعودی عرب نے گزشتہ ماہ ستمبرکے آخرمیں پہلی بار عام سیاحت کااعلان کرتے ہوئے غیرملکی خواتین کوعبایاپہننے سے بھی آزادقراردیاتھااوراب سعودی عرب نے غیرملکیوں کی سیاحت کے لیے توجہ حاصل کرنے کی غرض سے انہیں مزیدآسانیاں دینے کااعلان کردیاہے سعودی حکومت نے سیاحت کے لیے آنے والے غیرملکی نامحرم مردوخواتین کوہوٹل میں ایک ہی کمرہ لینے کی اجازت دیدی۔
نئے قانون کے تحت اب کوئی بھی غیرملکی مردیاخاتون کرائےپرہوٹل لینے کے بعداپنے ساتھ کسی بھی غیرملکی مخالف جنس کے شخص کورکھ سکتاہے۔سعودی حکومت نے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی غیر ملکی خاتون کو کرائے پر ہوٹل حاصل کرنے اور اپنے ساتھ نامحرم شخص کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔اب کوئی غیر ملکی مرد سیاح کمرہ حاصل کرنے کے بعد اپنے ساتھ کسی بھی نامحرم خاتون کو رکھ سکے گا اور اسے اس بات کی دستاویزات بھی فراہم نہیں کرنا پڑیں گی کہ خاتون کا ان کے ساتھ کیا تعلق ہے۔

تازہ ترین خبریں