04:34 pm
دُبئی: غیر مُلکی ملازم نے سُپروائزر کو چاقو کے وار گھونپ کر شدید زخمی ..

دُبئی : دُبئی پولیس نے ایک غیر مُلکی ملازم کو اپنے سُپروائرز کو چاقو کے متعدد وار کر کے شدید زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ دُبئی کے سرکاری استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ المرقبت کے علاقہ میں واقع ایک دفتر میں پیش آیا جب 41 سالہ فلپائنی ملازم نے کسی بات پر طیش میں آ کر اپنے 32 سالہ مصری سُپروائزر کو چاقو گھونپ دیا۔جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ سُپروائزر نے بتایا کہ وقوعہ کے روز ملزم دفتر دیر سے آیا۔
اس نے دفتر کی مخصوص وردی بھی نہیں پہن رکھی تھی۔ وہ اس دوران مسکرائے جا رہا تھا اور مجھ سے ذرا بھی بات نہیں کی۔ تھوڑی دیر بعد میں ٹیلی فون پر کمپنی کے ایک صارف سے بات چیت میں مصروف تھا کہ اچانک ملزم نے میرے پچھلی جانب سے چاقو سے حملہ کر کے میری گردن اور بائیں کندھے کو زخمی کر دیا۔میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بے ہوش ہو گیا۔ ملزم مجھے مارنے کا ارادہ رکھتا تھا تاہم وہاں موجود دفتر کے دوسرے ملازمین نے اُسے ایسا کرنے سے پہلے ہی اپنی گرفت میں لے لیا۔ جس کا مجھے بعد میں پتا چلا۔ مجھے یہ بھی نہیں پتا کہ ملزم نے ایسا کیوں کیا ہے، میرا اس سے قبل کوئی جھگڑا بھی نہیں ہوا تھا۔ فارنز ک رپورٹ سے پتا چلا کہ مصری سپروائزر کواگر فوری طور پر ہسپتال منتقل نہ کیا جاتا تو چاقو کے لگنے والے گھاؤ اس کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتے تھے۔ یہ میڈیکل رپورٹ بھی مقدمے کی فائل کے ساتھ لگا دی گئی ہے۔ اس مقدمے کی کارروائی 20 اکتوبر 2019ء کو ہونے جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری