02:04 pm
 متاثرہ لڑکی نے اپنے باپ  کو بتایا تو اس نے آگے سے ایسی حرکت کردی کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

متاثرہ لڑکی نے اپنے باپ کو بتایا تو اس نے آگے سے ایسی حرکت کردی کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

02:04 pm

لکھنو(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک نوجوان کے ہاتھوں عصمت دری کانشانہ بننے والی نابالغ لڑکی نے جب اپنے باپ سے اس کی شکایت کی تواسے نے ملزم سے 50ہزارلے کربے گناہ نوجوان کےخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ضلع سہارنپورکے گائوں کوتوالی میں 30اپریل کوایک نوجوان نے 16سالہ لڑکی کوباغ میں زیادتی کانشانہ بنایالڑکی نے گھرآکراپنے باپ کواس کے بارے میں بتایاتواس نے پولیس کورپورٹ کرنےکے بجائے ملزم سے 50ہزارروپے لے لیے اوربعدازاں ایک بے گناہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔متاثرہ لڑکی نے الزام عائدکیاہے
کہ اس کے باپ نے ملزم اورپولیس کے ساتھ ملی بھگت کرکے اسی نوجوان کے حوالے کردیاجس نے اس کی آبروریزی کی تھی ،ملزم نابالغ لڑکی کوپکڑ کرایک رشتہ دارکے گھرلے گیا،جہاں سے اس نے بھاگنے کی کوشش کی تودوبارہ پکڑ لی گئی ،کئی روز کے جبرکے بعدلڑکی بڑی مشکل سے جان بچاکربھاگی اورسیدھاایس ایس پی کے پا س پیش ہوگئی ،متاثرہ لڑکی نے اپنی درخواست میں کہاہے کہ اسے پولیس انسپکٹراپنے باپ اورملزم سے جان کاخطرہ ہے اس لیے تحفظ فراہم کیاجائے۔

تازہ ترین خبریں