04:59 pm
سعودی عرب میں نیاقانون آگیا۔۔اب محرم کی ضرورت نہیں کوئی بھی عورت کسی کیساتھ ہوٹل میں رہ سکتی ہے

سعودی عرب میں نیاقانون آگیا۔۔اب محرم کی ضرورت نہیں کوئی بھی عورت کسی کیساتھ ہوٹل میں رہ سکتی ہے

04:59 pm

ریاض (ویب ڈیسک )مستقبل میں سعودی عرب کی معیشت میں تنزلی کاخدشہ ہے جس کی وجہ سے انہوں نے نئی پالیسیاں بناناشروع کردی ہیں ۔امریکی خبررساں ادارے نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ سعودی عرب نے اپنے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے کہاکہ ہے اب محرم کی ضرورت نہیں کوئی بھی عورت کسی کیساتھ ہوٹل میں رہ سکتی ہے۔بڑے اسلامی ملک سعودی عرب نے گزشتہ ماہ ستمبرکے آخرمیں پہلی بار عام سیاحت کااعلان کرتے ہوئے غیرملکی خواتین کوعبایاپہننے سے بھی آزادقراردیاتھا
اوراب سعودی عرب نے غیرملکیوں کی سیاحت کے لیے توجہ حاصل کرنے کی غرض سے انہیں مزیدآسانیاں دینے کااعلان کردیاہے سعودی حکومت نے سیاحت کے لیے آنے والے غیرملکی نامحرم مردوخواتین کوہوٹل میں ایک ہی کمرہ لینے کی اجازت دیدی۔نئے قانون کے تحت اب کوئی بھی غیرملکی مردیاخاتون کرائےپرہوٹل لینے کے بعداپنے ساتھ کسی بھی غیرملکی مخالف جنس کے شخص کورکھ سکتاہے۔سعودی حکومت نے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی غیر ملکی خاتون کو کرائے پر ہوٹل حاصل کرنے اور اپنے ساتھ نامحرم شخص کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔اب کوئی غیر ملکی مرد سیاح کمرہ حاصل کرنے کے بعد اپنے ساتھ کسی بھی نامحرم خاتون کو رکھ سکے گا اور اسے اس بات کی دستاویزات بھی فراہم نہیں کرنا پڑیں گی کہ خاتون کا ان کے ساتھ کیا تعلق ہے۔

تازہ ترین خبریں