12:54 pm
ایران امریکہ کی کس چیز کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کررہا ہے

ایران امریکہ کی کس چیز کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کررہا ہے

12:54 pm

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکی مفادات پر سائبر حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ایک رپورٹ میں اخبار نے مائیکرو سافٹ کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی ہیکروں نے امریکی صدارتی مہمات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔مائیکرو سافٹ کمپنی کے توسط سے شائع ہونے والی معلومات کےمطابق امریکی صدارتی امیدواروں، متعدد سرکاری عہدیداروں اور صحافیوں کے کمپیوٹر سسٹم کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔امریکی کمپنی نے الزام عاید کیا کہ ہیکروں کا تعلق ایران سے ہے۔
ہیکنگ کے حملے اگست اور ستمبر میں 30 دن تک جاری رہے۔ اس دوران صارفین کی 2700 سائٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔کمپنی نے تصدیق کی کہ چار ای میل ایڈریسز کو ہیک کیا گیا تھا، لیکن ان میں سے کوئی بھی انتخابی مہم کے ممبروں یا سرکاری عہدیداروں کی ای میل آئی ڈی شامل نہیں۔یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران خود تہران اور واشنگٹن کے مابین سائبر جنگ کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور ایرانی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ، غلام رضا جلالی نے کہا کہ امریکا نے حال ہی میں سائبر حملے شروع کیے ہیں۔اخبار نے امریکی عہدے داروں کے حوالے سے بتایا کہ صرف تین ماہ قبل ایران کے خلاف امریکی سائبر حملے اس وقت کامیاب ہوئے جب ٹرمپ جون میں روایتی میزائل حملے کو منسوخ کرنے کے بعد ایرانی فوج کے ذریعہ آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے کلیدی ڈیٹا بیس کو تباہ کیا گیا تھا۔یہ سائبر حملے امریکی ڈرون پر ایرانی فائرنگ اور اسے مار گرانے کے رد عمل میں کیے گئے تھے۔حال ہی میں ایران نے دعوی کیا تھا کہ امریکا اس کی تنصیبات پر سائبر حملے کر رہا ہے۔ ایران کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا یومیہ ایرانی کمپیوٹر سسٹم پر 50 ہزار سائبر حملے کرتا ہے تاہم ایرانی ماہرین انہیں ناکام بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

طلباو طالبات کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری ، شفقت محمود نے گرین سگنل دیدیا

طلباو طالبات کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری ، شفقت محمود نے گرین سگنل دیدیا

چینی سفیر کا ایک قیدی کوخط کسی اعزاز سے کم نہیں،شہبازشریف

چینی سفیر کا ایک قیدی کوخط کسی اعزاز سے کم نہیں،شہبازشریف

فضل الرحمن اورکشمالہ طارق کے اکائونٹس میں معاشی انقلاب کیسے آیا؟شہبازگل

فضل الرحمن اورکشمالہ طارق کے اکائونٹس میں معاشی انقلاب کیسے آیا؟شہبازگل

بھارت میں اقلیتیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں،وزیرخارجہ

بھارت میں اقلیتیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں،وزیرخارجہ

خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں

خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں

آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس:شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس:شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

 پی ٹی آئی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے انقلابی اقدامات کیے،عثمان بزدار

پی ٹی آئی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے انقلابی اقدامات کیے،عثمان بزدار

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر2افراد سے اسلحہ برآمد

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر2افراد سے اسلحہ برآمد

کراچی:جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

کراچی:جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

شوبازنے صرف پولیس کی وردی تبدیل کی ،فردوس عاشق اعوان

شوبازنے صرف پولیس کی وردی تبدیل کی ،فردوس عاشق اعوان

سیاسی نابالغوں نے اپوزیشن کویرغمال بنا لیا ،فواد چوہدری

سیاسی نابالغوں نے اپوزیشن کویرغمال بنا لیا ،فواد چوہدری

وزیراعظم کل حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

وزیراعظم کل حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات