02:04 pm
امریکی پابندیوں کونہیں مانتے ،امریکا،ٹرمپ کان کھول کرسن لے،ہم یہ آپریشن ختم کرکے ہی دم لیں گے

امریکی پابندیوں کونہیں مانتے ،امریکا،ٹرمپ کان کھول کرسن لے،ہم یہ آپریشن ختم کرکے ہی دم لیں گے

02:04 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدررجب طیب اردگان نے کہاہے کہ ہم امریکی پابندیوں کی دھجیاں اڑادیں گے۔ہم کسی صورت امریکہ کے آگے نہیں جھکیں گے اورہم امریکی پابندیوں کو نہیں مانتے۔انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیل.ایران.سعودی عرب اور امریکہ کو صاف لفظوں میں بتا رہے ہیں کہ ہمارے معاملے میں دخل نہ دیجیےکیونکہ ہم نہ تو عراق ہیں اور نہ افغانستان بلکہ ترک ہیں۔ہم جب تک آخری دم تک کامیاب نہیں ہوسکتے اس وقت تک آپریشن جاری رہے گاانہوں نے کہاکہ چاہے
ساری دنیامیرے خلاف ہوجائے جب تک آخری سانس تک ہمیں کامیابی نہیں مل جاتی ہم شام میں کسی صور ت کوئی آپریشن نہیں روکنے والےیہ آخری دم تک جاری رہےگا مجھے پرواہ نہیں۔روس ایران چین اوردوسرے ممالک ترکی کوآپریشن روکنے کے لیے کہہ رہے ہیں لیکن اس کے باوجودانہوں نے آپریشن جاری رکھاہواہے،ترکی کے روس اورچین کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں امریکہ کی فوجیں شام کی جس جگہ سے نکل کرگئیں اب اس کی جگہ روسی فوجوں نے سنبھال لی ہے۔روس اوپرسے توآپریشن سے منع کررہاہے لیکن وہ ترکی کی پشت پناہی کررہاہے اورترک اردگان کوہرمعاملے میں روس کی سپورٹ حاصل ہے۔

تازہ ترین خبریں