05:43 pm
ترکی برازیل  کے درمیان فٹبال میچ میں  شائقین  کا احتجاج ، کھیل دس منٹ کیلئے روکنا پڑا

ترکی برازیل کے درمیان فٹبال میچ میں شائقین کا احتجاج ، کھیل دس منٹ کیلئے روکنا پڑا

05:43 pm

ایتھنز(آن لائن)ترکی اوربرازیل کے درمیان کریٹے میں چھ ملکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک میچ اس وقت دس منٹ کیلئے روکناپڑا،جب مداحوں نے ترکی کی شام میں کارروائی کے خلاف ایک احتجاجی بینرلہرادیااورترک صدررجب طیب اردوان کے خلاف نعرے بازی کی ۔ایتھنزکئے ساحل پرایک عارضی سٹیڈیم میں کھیلاجانے والامیچ سالانہ فٹبال عالمی کپ کاحصہ تھا،جوکہ خودمختارانٹرنیشنل سوکافیڈریشن کی جانب سے 40ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلاجارہاتھا۔دسویں منٹ میں ترکش فسطائیت کے خلاف ایک بینرلہرایاگیا،
جس پرترک ٹیم نے اسے ہٹائے جانے تک کھیلنے سے انکارکردیا۔جب بینرکونیچے کیاگیااورنعرے بازی کرنے والے مداح چھوٹے سٹیڈیم سے چلے گئے تومقابلہ دوبارہ شروع ہوا۔برازیل نے میچ کا واحدگول سکورکیا۔