09:21 am
مکہ سے مدینہ جانےوالی بس کو خوفناک حادثہ ، کئی درجن افراد موقع پر شہید ، شہدا کہاں جا رہے تھے

مکہ سے مدینہ جانےوالی بس کو خوفناک حادثہ ، کئی درجن افراد موقع پر شہید ، شہدا کہاں جا رہے تھے

09:21 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مکہ سے مدینہ جانےوالی بس کو خوفناک حادثہ ، کئی درجن افراد موقع پر شہید ، شہدا کہاں جا رہے تھے، تمام لوگ اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں ۔۔۔ مکہ کے نزدیک خوفناک بس حادثے میں 35عمرہ زائرین شہید ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حادثہ مکہ سے مدینہ جانے والی سڑک پر بس اور کار کے تصادم سے پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں سڑک پہ دور تک بس کے جلتے ہوئے ٹکڑے بکھر گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خوفناک حادثے میں 35عمرہ زائرین شہید ہو گئے ہیں جبکہ 4زخمی ہیں۔شہید ہونے والے افراد کا تعلق افریقہ اور ایشیائی ملکوں سے ہے۔حکام کے مطابق زخمیوں کو الحمنہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔مدینہ کی پولیس کے مطابق حادثہ گزشتہ شب 7بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں بس مکمل طور پہ جل کے خاکستر ہو گئی۔