03:14 pm
مدینہ منورہ کے قریب بس حادثہ ، 35افراد شہید ۔۔ متعدد پاکستانی بھی شامل ،زندہ بچ جانے والے پاکستانی کا نام سامنے آگیا ،

مدینہ منورہ کے قریب بس حادثہ ، 35افراد شہید ۔۔ متعدد پاکستانی بھی شامل ،زندہ بچ جانے والے پاکستانی کا نام سامنے آگیا ،

03:14 pm

مکہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں 35 زائرین جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بیشتر عمرہ زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے، اور باقی چند عرب زائرین تھے۔جن کی جلی ہوئی لاشیں مردہ خانوں میں منتقل کردی گئی ہیں۔تاہم ابھی تک اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی صحیح تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔زندہ بچ جانے والے چار 4 افراد میں ایک اکبر نامی پاکستانی شخص ہے جو شدید زخمی ہے۔
جدہ میں پاکستان قونصل خانے کے جنرل نے ان سے رابطہ قائم کیا ہے اور وہ پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں کی تفصیلات جاننے کے لئے سعودی عرب کے متعلقہ سعودی حکام اور کنگ فہد اسپتال ، مدینہ کے عملے سے رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ آج سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 35افراد شہید ہو گئے ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ مدینہ پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ مدینہ منورہ سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع حجرہ روڈ پر نجی بس مسافروں کو لے کر جارہی تھی کہ ایک لوڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے درج ذیل نمبر ز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔