01:56 pm
ترکی کا شمالی شام میں فوجی آپریشن بند کرنے کا اعلان

ترکی کا شمالی شام میں فوجی آپریشن بند کرنے کا اعلان

01:56 pm

انقرہ ، دمشق ، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے شام میں جاری فوجی آپریشنروکنےکااعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے شام میں جاری فوجی آپریشن کو 120گھنٹوں کےلئے روکنے کا اعلان کردیاہے۔ترک وزیر خارجہ نے بیان جاری کیاہے کہ فوجی آپریشن ختم نہیں ہوا۔بلکہ عارضی طورپر معطل کیا گیا ہے۔کرد ملیشیا کو120گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں ۔ وہ علاقہ خالی کر دیں۔ دوسری جانب امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے
کہ شمالی شام میں فوجی آپریشن روکنےکےلئے ترکی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ ترکی وائی جی پی فورس کو انخلا کی اجازت دے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انھوںنے کہا کہ صدر اردوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، اس اقدام سے انسانی جانیں بچ جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں