02:03 pm
دنیا ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے مستقبل کو تابناک دیکھ رہی ہے، شاہد لطیف

دنیا ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے مستقبل کو تابناک دیکھ رہی ہے، شاہد لطیف

02:03 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر ) شاہد لطیف کہتے ہیں کہ امریکہ کا کردار دنیا کے سامنےکھل کر آگیا ہے۔ امریکہ یونی پولر ورلڈ چاہتا ہے جبکہ اس کے مد مقابل چین اور روس ملٹی پولر ورلڈ چاہتے ہیں۔ امریکہ نے اب دنیا پر اپنے اثر و رسوخ کو برقرار رکھنے کےلئے بھارت اور اسرائیل کے ساتھ مل کر ایک ٹرائی اینگل بنا ئی ہے اور اس کا سہارا لینا شرو ع کر دیا ہے۔ لیکن آپ نے دیکھا کہ اب امریکہ کی قدر و منزلت پہلے جیسی نہیں رہی۔ امریکہ جب بھی کوئی قدم اٹھانے لگاتا ہے۔ روس اسے چیلنج کرے تو امریکہ پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ پاکستان میں تو صرف ایک سی پیک ہے ۔چین ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے کو پوری دنیا میں پھیلاکر دنیا
میں ترقی اور خوشحالی بانٹنا چاہتا ہے لیکن امریکہ کی طرف دوسروں کے وسائل پر قبضہ کرکے انھیں استعمال نہیں کرنا چاہتا۔اور امریکہ ون بیلٹ ون روڈ کے کہیں قریب بھی نہیں ہے۔تو دنیا میں ملٹی پولرورلڈ کا امیج واضح طور پر ابھر کر سامنےآرہا ہے۔اور دنیا چین کی طرف اپنا جھکائو دکھا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں