06:08 am
برطانوی شہزادی نے پا نچ روزہ  دورہ پاکستان کو خوشگوارقرار دیدیا

برطانوی شہزادی نے پا نچ روزہ دورہ پاکستان کو خوشگوارقرار دیدیا

06:08 am

لاہور (نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا اپنے پانچ روزہ دورہ پاکستان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی شاندار اور خوشگوار دورہ تھا، ہم نے پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، یہاں پر بہت ساری چیزوں کے بارے میں بھی جانا، میرے لیے یہ بھی اعزاز کی بات ہے کہ میں نے دورے کے دوران کمیونٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ یوں تو ہم رائل خاندان کی طرف سے جاری کی گئی
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ہزاروں کی تعداد میں تصویریں دیکھتے رہتے ہیں، لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے وہ ٹیلیویژن پر آئیں اور انٹرویوز دیں لیکن اس کا اعزاز ’’سی این این‘‘ کو حاصل ہوا جنہوں نے برطانوی شہزادی کا خصوصی انٹرویو کیا۔سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی شہزادی نے سفید رنگ کی روایتی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی، یہ انٹرویو سی این این کے صحافی نے برطانوی شہزادی کے لاہور کے دورے کے دوران ایس او ایس ویلیج ہاؤس جانے سے قبل کیا، ایس او ایس ویلیج ہاؤس وہ جگہ ہے جہاں پر بے سہارا بچوں کو رکھا جاتا ہے، ان کی تعلیم دی جاتی ہے۔انٹرویوز کے دوران برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ایس او ایس ویلیج ہاؤس گئی جہاں میں نے بچوں کو دیکھا اور ان سے ملاقات کی، یہاں پر بہت ساری خواتین موجود تھیں جو بہت ہی مثبت کردار ادا کر رہی تھیں، خواتین نادار بچوں کو بہترین مستقبل اور اچھی سہولیات دینے کیلئے پیش پیش تھیں۔