12:44 pm
 لاکھوں افراد کا احتجاج۔۔۔۔ حکومت نے ہارمان لی ،کابینہ برطرف

لاکھوں افراد کا احتجاج۔۔۔۔ حکومت نے ہارمان لی ،کابینہ برطرف

12:44 pm

چلی (وی ڈیسک )یورپی ملک چلی میں حکومتی اقدامات کے خلاف دس لاکھ سے زائدافرادکے شدیداحتجاج کے بعدصدر سباسٹین پینرانے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے کابینہ کوبرطرف کرنے کااعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چلی کے صدر سباسٹین پنیرانے کابینہ کی برطرفی کااعلان گزشتہ روز لاکھوں افرادکے پرامن احتجاج کے بعدکیاجن کامطابہ تھاکہ ملک کے معاشی نظام میں اصلاحات کی جائیں۔چلی کے صدر نے کہاکہ تمام وزراء کونوٹس بھیج دیاہے
کہ کابینہ کواز سرنوترتیب دیاجائے تاکہ نئے مطالبات کوپوراکیاجائے۔جنوبی امریکی ملک میں حکومت کے عدم مساوات کے نظام کے خلاف احتجاج ایک ہفتے سے جاری ہے جو کرایوں میں اضافے پر شروع ہوا تھا۔مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں کم ازکم 17 افراد ہلاک جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد کر گرفتار کیا گیا اور ملک کے کاروبار میں 14 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان بھی ہوا۔چلی کے صدر نے ہفتے کے آغاز میں ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور اہم شہروں میں سیکیورٹی کے لیے فوج کو تعینات کردیا تھا۔صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی شام تک ایمرجنسی اٹھا لیں گے کیونکہ اس کی آڑ میں جرائم اور لوٹ مار شروع ہوچکی ہے۔سباسٹین پنیرا نے رواں ہفتے ہی مطالبہ کیا کہ ‘ایک نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے جس کے تحت اجرت اور پینشن میں اضافہ کیا جائے گا، عوامی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کو کم اور ملک کے صحت کے ناقص نظام کو درست کیا جائے گا’۔دوسری جانب چلی کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘شہر میں حالات معمول کی جانب گامزن ہیں جس کے لیے تعاون پر تمام شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور فوجی کرفیو بھی جلد ہی ہٹادیا جائے گا’۔