07:12 am
 شمالی شام میں کرد جنگجوؤں نے ترک فوج کے قافلے پر راکٹ حملہ کردیا

شمالی شام میں کرد جنگجوؤں نے ترک فوج کے قافلے پر راکٹ حملہ کردیا

07:12 am

انقرہ(نیوز ڈیسک ) شمالی شام میں کرد جنگجوؤں نے ترک فوج کے قافلے پر راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی شام میں جنگ بندی کے باوجود ترک فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے اکا دکا واقعات کا سلسلہ جاری ہے، ترک فوج نے کردوں کے زیر تسلط علاقوں میں آپریشن کیا جب کہ جواب میں کرد جنگوؤں نے ترک فوج پر راکٹ داغے۔ترک محکمہ دفاع کے
ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ راس العین میں ترک فوج کے قافلے پر کرد جنگجوؤںکے راکٹ حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ملٹری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 2 اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔

تازہ ترین خبریں