01:23 pm
مردوں اور خواتین کو پہلی بار ایک ساتھ شامل  ہونے کی اجازت دی گئی تھی جس میں لڑکی کی ویڈیو سامنے آئی

مردوں اور خواتین کو پہلی بار ایک ساتھ شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی جس میں لڑکی کی ویڈیو سامنے آئی

01:23 pm

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رواں ماہ 11اکتوبرسے شروع ہونے والے میوزیکل وثقافتی میلے ریاض سیزن میں جہاں کچھ دن قبل پاکستانی گلوکاروں راحت فتح علی خان اورعاطف اسلم نے پرفارمنس کرکے مداحوں کے دل جیتے تھے وہیں اسی میلے میں مشرق وسطیٰ ومغربی گلوکاروں کی جانب سے بھی شاندارپرفارمنس کرکے شائقین کومحظوظ کیے جانے کاسلسلہ جاری ہے۔ریاض سیزن نامی میلہ رواں برس دسمبرکے وسط تک جاری رہے گا
اوراس میں متعددعرب فنکاروں سمیت مغربی ممالک کے فنکاروں کی جانب سے بھی پرفارمنس کیے جانے کاامکان ہے۔اسی میلے میں گزشتہ روز عبایہ میں ملبوس نوجوان لڑکی کی جانب سے مغربی طرز کے ڈانس کی ویڈیوسامنے آنے کے بعدتنازع کھڑاہوگیااورڈانس کرنے والی لڑکی کوگرفتارکرنےکاحکم دیدیاگیا۔عرب نشریاتی ادارے صدی کے مطابق ریاض سیزن میں عبایہ میں ملبوس لڑکی کی جانب سے لوگوں کے سامنے ہپ ہاپ طرز کاڈانس کرنے والی لڑکی کوحکام نے گرفتارکرنے کاحکم دےد یا،رپورٹ میں بتایاگیاکہ اگرچہ لڑکی کی فوری طورپرشناخت نہیں ہوسکی تاہم پبلک پراسیکیوٹرنے مذکورہ لڑکی کوسعودی عرب کی روایات کونقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتارکرنے کاحکم دے دیا۔سیاہ رنگ کے عبایہ میں ملبوس لڑکی کومختصرویڈیومیں نوجوان لڑکیوں اورلڑکوں کے سامنے ہپ ہاپ ڈانس کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

تازہ ترین خبریں