06:07 pm
 دلہن دلہا اور دلہا دلہن بن گئے

دلہن دلہا اور دلہا دلہن بن گئے

06:07 pm

لندن (ویب ڈیسک )برطانیہ میں ایک جوڑے نے شادی کی روایت کوہی الٹ دیا۔شادی کے دن دلہامیاں دلہن کاعروسی جوڑا پہنے ہوئے شرماتے ہوئے چرچ میں داخل ہوئے جبکہ دلہن دولہابن کرپہلے ہی وہاں پرکھڑی تھی ۔دلہادلہن کے نام بوبی کک اورکیارااوڈونیل ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق بوبی کاکہناتھاکہ کیاراہمیشہ مذاق میں کہاکرتے تھے کہ ہم شادی کے روز اپنے کردارایک دوسرے کے ساتھ تبدیل کریں گے شادی سےپہلے بھی ہم کیاراگھرمیں ہمیشہ ٹرائوزر پہنتی تھی اورمیںکہاکرتاتھا
کہ تم شادی کےدن بھی ٹرائوزر ہی پہننا۔وہ کہتی تھی کہ وہ میرے دلہنوں کی طرح چل کر چرچ نہیں آئے گی جس پرمیں کہتا تھا کہ میں تمہارے لیے چل کر آ جاؤں گا۔بوبی کا کہنا تھا کہ شادی کے دن ہم نے بالکل وہی کیا ہم نے اپنے فیملی نام بھی ایک دوسرے کے ساتھ بدل لیے۔ ہم نے شادی کے دن ہر چیز الٹ کی۔ اس پر ہم ہی نہیں، ہمارے مہمان بھی بہت لطف اندوز ہوئے اور قہقہے لگا کر ہنستے رہے۔