02:53 pm
شدیداحتجاج کے بعدوزیراعظم کااستعفے کااعلان

شدیداحتجاج کے بعدوزیراعظم کااستعفے کااعلان

02:53 pm

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک )عرب ملک لبنان میں معیشت کے تباہی اورمہنگائی کے بعدوہاں کی عوام سڑکوں پرنکل آئی اورحکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیاحکومت نے پہلے توعوام کاغصہ ٹھنڈاکرنے کے لیے تمام وزراء کی تنخواہوں میں پچاس فیصدکٹوتی کااعلان کیالیکن اس سے بھی بات نہ بنی اورمظاہرین وزیراعظم کےا ستعفے کے لیے بضدرہے اب لبنان کے وزیراعظم سعدالحریری نے استعفیٰ دینے کااعلان کردیاہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں کی گئی۔
وزیراعظم کے خلاف احتجاج کے باوجودحزب اللہ کے رہنماءحسن نصراللہ نے دومرتبہ کہاکہ وہ اس قسم کے کسی بھی اقدام کے خلاف ہیں کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں لیکن سڑکوں پرموجودحزب اللہ کے سپورٹرز اوران کے اتحادی امل نے عوام کوروڈ بلاک کرنے پرمجبورکیااورپولیس کومجبورکیاکہ وہ ان کے خلاف ایکشن لے۔

تازہ ترین خبریں