05:33 pm
مسافر طیارہ گر کر تباہ

مسافر طیارہ گر کر تباہ

05:33 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔! امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گھروں کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں اب تک ہونے والے جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ریاست نیو جرسی میں سیسنا 414 طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے برکلے ایونیو میں ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے باعث متاثرہ گھر مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ طیارے میں کتنے مسافر تھے اور جس گھر پر یہ گرا ہے وہاں کتنے لوگ موجود تھے۔ مقامی ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب فیڈرل ایوی ایشن کے اہلکار بھی حادثے کی تحقیقات کیلئے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں