04:30 pm
داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی لاش کو سمندر بردکردیا گیا

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی لاش کو سمندر بردکردیا گیا

04:30 pm

واشنگٹن ، دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دولت اسلامیہ عراق و شام ـ(ـداعش )کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی لاش کو سمندر برد کردیا گیا ہے۔امریکی فوج کے چئیرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف سٹاف مارک ملی نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوکر البغدادی کی لاش کو سمندر بردکردیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ داعش کا سربراہ ابوکر البغدادی امریکی فوج کے ایک آپریشن میں شام کے کے شہر موصل میں مارا گیا ہے۔ بتا یا گیا ہے کہ البغدادی ایک سرنگ میں اپنے تین بچوں اور دو بیویوں کے ہمرا ہ پناہ لیے ہوئے تھا۔کہ ایک سراغ رساں کتے نے اسے ڈھونڈ نکالا۔
جس کے بعد داعشی سربراہ نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔وہ کتااب امریکہ میں ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں