03:59 pm
بھارتی ماہرین کی ملک کی لڑکیوں اورلڑکوں پر حیران کن تحقیق کے بعدبھارتی پریشان

بھارتی ماہرین کی ملک کی لڑکیوں اورلڑکوں پر حیران کن تحقیق کے بعدبھارتی پریشان

03:59 pm

نئی دہلی (ویب ڈیسک)آبادی کے لحاظ سے دنیاکے دوسرے بڑے اورپاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کے لوگ اگرچہ ٹیکنالوجی ،صحت وکاروبار سے متعلق کام کرنے والے عالمی اداروں کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں تاہم ایک تحقیق سے پتاچلاہے کہ دراصل بھارتی لوگوں کے دماغ دنیامیں سب سے چھوٹے ہوتے ہیں۔اپنی نوعیت کی یہ منفرد تحقیق خودبھارتی ماہرین نے کینیڈاسمیت دیگرممالک کے ماہرین سے کی ہےاوراس تحقیق کے دوران بھارت کے مردوخواتین کےد ماغوں کاجائزہ لیاگیاتھا
،بھارتی سائنس جرنل ’نیورولاجی انڈیا‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتیوں کا دماغ نہ صرف مغربی ممالک کے افراد کے مقابلے دماغ چھوٹا ہوتا ہے بلکہ ان کا دماغ کئی مشرقی ممالک کے لوگوں سے بھی چھوٹا ہے۔تحقیق میں بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود ’انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ (آئی آئی آئی ٹی) اور کینیڈا کی مک گیل اور مونٹریال یونیورسٹی کے ماہرین نے حصہ لیا۔ماہرین نے ابتدائی طور پر 350 افراد کے دماغوں کی تصاویر اور مختلف ٹیسٹ سے ’برین ایٹلس‘ تشکیل دیا جو کسی بھی انسان کے دماغ کے حصوں کو جانچنے کا درست سائنسی طریقہ ہوتا ہے۔اسی تحقیق کے دوران ماہرین نے 100 بھارتی افراد کے دماغوں کی ایم آر آئی اسکیننگ سمیت دیگر ٹیسٹوں کی مدد سے ’برین ایٹلس‘ کا خاکہ تیار کیا، جس کے بعد ماہرین نے بھارتی افراد کے برین ایٹلس کا موازنہ عالمی افراد کے برین ایٹلس سے کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیران کن طور پر بھارتیوں کے دماغ دنیا کے دیگر ممالک کے افراد سے قدامت، جسامت، حجم اور ڈیزائن میں دوسروں سے مختلف اور چھوٹے پائے گئے۔

تازہ ترین خبریں