06:26 pm
میک ڈونلڈز کے سی ای او ملازمہ کے ساتھ مبینہ تعلقات پر عہدے سے برطرف

میک ڈونلڈز کے سی ای او ملازمہ کے ساتھ مبینہ تعلقات پر عہدے سے برطرف

06:26 pm

واشنگٹن(آن لائن)مشہور عالم فوڈ چین میک ڈونلڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو ایسٹر بروک کو اپنی ملازمہ کے ساتھ مبینہ تعلقات رکھنے پر برطرف کردیا گیا۔ امریکی فاسٹ فوڈ چین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ تعلقات باہمی رضامندی سے قائم کئے گئے تاہم ایسٹر بروک نے کمپنی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور ناقص رویئے کا مظاہرہ کیا ۔ایسٹر بروک جو طلاق یافتہ ہیں نے پہلی بار 1993 میں میک ڈونلڈزکے لئے لندن میں بطور مینیجر کام کیاتھا۔انہوں نے 2011 میں میک ڈونلڈز کو دوبارہ جائن کرنے سے پہلے ، پیزا ایکسپریس اور پھر ایشین فوڈ چین واگامااما کے لئے کام کیا
اور بالآخر 2011 میں وہ میک ڈونلڈز کے برطانیہ اور شمالی یورپ میں بزنس کے انچارج مقرر کئے گئے۔انہیں 2015 میں میک ڈونلڈز کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا تھا

تازہ ترین خبریں