09:20 am
امریکاسے کشیدگی، ترک صدر کا دورہ وائٹ ہائوس منسوخ ہونے کا عندیہ

امریکاسے کشیدگی، ترک صدر کا دورہ وائٹ ہائوس منسوخ ہونے کا عندیہ

09:20 am

انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن آئندہ ہفتے امریکا کے دورے کی تیاری کر رہے ہیں مگر دوسری طرف ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان جاری بعض اختلافات اور تنازعات ایردوآن کے دورے کو منسوخ کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق تین ترک عہدیداروں نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردوآن ایک صدی قبل آرمینیائی باشندوں کے قتل کے واقعات کو امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے نسل کشی قرار دینے اور انقرہ کے خلاف نئی پابندیاں عاید کرنے کے امکانات کے پیش نظر امریکا کا دورہ منسوخ کر
 
سکتے ہیں۔ایک سینئر تْرک عہدیدار نے بتایاکہ امریکا کی طرف سے اٹھائے گئے بعض اقدامات سے دونوں ملکوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان فیصلوں کی وجہ سے اردوآن کا دورہ معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں