05:31 pm
ترکی نے شمالی شام کے علاقے سے ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا

ترکی نے شمالی شام کے علاقے سے ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا

05:31 pm

انقرہ( آن لائن ) ترکی نے شمالی شام کے علاقے سے ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا، ترک عہدیدار کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر البغدادی کی بہن، ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں ، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی نے کالعدم عسکریت پسند گروہ دولت اسلامیہ (داعش) کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو شمالی شام سے گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سینئر ترک عہدیدار نے بتایا کہ ترکی نے شمالی شام کے شہر آزاز میں ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر البغدادی کی بہن،
ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔عہدیدار نے سرحد کے قریب واقع ترکی کے زیر کنٹرول شامی شہر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 65 سالہ راسمیہ کو عازاز کے قریب ایک چھاپے میں حراست میں لیا گیا، راسمیہ کے ہمراہ 5 بچے بھی تھے، ہمیں امید ہے کہ داعش کے اندرونی کاموں پر ابوبکر بغدادی کی بہن سے اہم معلومات حاصل کی جا سکے گی۔ابوبکرالبغدادی کی بہن کی گرفتاری سے متعلق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے کمیونیکشن ڈائریکٹر فرحتین التون نے کہا کہ خاتون کی گرفتاری ترکی کے داعش کے خلاف لڑنے کے عزم کا ثبوت ہے، ابوبکر البغدادی کی بہن کی گرفتاری ہماری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کی کامیابی کی ایک اور مثال ہے۔واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو امریکا نے ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور تین دن بعد حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔بعدازاں داعش کی جانب سے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی اور ساتھ ہی تنظیم کے نئے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں