12:11 pm
امارتی شہزادہ المناک حادثے کا شکار ہو گیا

امارتی شہزادہ المناک حادثے کا شکار ہو گیا

12:11 pm

راس الخیمہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے شاہی خاندان پر اس وقت سوگ کی سی کیفیت طاری ہے۔ راس الخیمہ کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان شہزادہ اپنے شوق کو پُورا کرنے کے دوران زندگی سے محروم ہو گیا۔ ایک خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ راس الخیمہ کے شہزادے شیخ سقر بن طارق بن قائد القاسمی ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
وہ ایک موٹر سائیکل کی سواری کر رہے تھے جب اُنہیں یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔ نوجوان شہزادے شیخ سقر القاسمی کی نمازِ جنازہ آج شیخ زاید مسجد میں ادا کر دی گئی جس کے بعد اُن کی تدفین کچھ دیر قبل نماز ظہر کے بعد راس الخیمہ کے القواسم قبرستان میں ادا کر دی گئی۔ اُن کی ناگہانی موت نے شاہی خاندان کے ساتھ ساتھ راس الخیمہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی سوگ کا سماں ہے۔ خلیجی اخبار کے مطابق شہزادہ شیخ سقر بن طارق بن قائد القاسمی ایک عمدہ ایتھلیٹ بھی تھے۔ وہ کھیل کے میدانوں میں کئی نمایاں اعزازات اپنے نام کر چکے تھے۔ 2016ء میں انہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے جُوجِتسو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا تھا۔ شیخ سقر القاسمی کی وفات کے بعد شاہی خاندان سے افسوس کا اظہار کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ دُبئی، ابو ظہبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں کے اعلیٰ حکام نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور شیخ سقر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ عوام کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر راس الخیمہ کے شاہی خاندان سے اس دُکھ کی گھڑی میں حوصلہ و صبر دینے کی خاطر اللہ تعالیٰ سے دُعا کی گئی۔

تازہ ترین خبریں