06:05 am
مکہ مکرمہ کی مقدس زمین پر نامعلوم شخص کی شرمناک حرکت، نومولود بچی سڑک پر چھوڑ کر فرارہوگیا، ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ کی مقدس زمین پر نامعلوم شخص کی شرمناک حرکت، نومولود بچی سڑک پر چھوڑ کر فرارہوگیا، ویڈیو وائرل

06:05 am

مکّہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)مکہ مکرمہ دُنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام ہے، یہاں کی فضا میں ہر وقت ایک پاکیزگی اور تقدس کا احساس ہوتا ہے۔خانہ کعبہ کی موجودگی اور نبی کریمﷺ کی جائے پیدائش ہونے کے باعث اسے ایک ایمان افروز شہر خیال کیا جاتا ہے ۔ عموماً یہاں پر جرائم بھی بہت کم ہیں، پولیس کی جانب سے نگرانی کا نظام بھی بہت عمدہ ہے۔اس وجہ سے کوئی شرمناک یا غیر اخلاقی واقعہ کم ہی پیش آتا ہے۔
تاہم گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر سعودی عرب میں مقیم مقامی اور غیر مُلکی مسلمان بہت غصّے کا شکار ہیں۔العربیہ نیٹ کی خبر کی تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے الزاہر میں ایک سڑک کے کنارے کوئی بدبخت مرد یا خاتون ایک نومولود بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گئی ہے۔یہ ننھی بچی ایک سعودی شہری کو جب سڑک کنارے مِلی تو اس نے اپنے موبائل فون کے کیمرے سے اس کی ویڈیو بنا کر محفوظ کر لی۔ اس وڈیو میں اس بچی کو سڑک کنارے زمین پر پڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔ اس موقع پر وڈیو بنانے والا شہری انتہائی جذباتی ہو گیا اور اس نے بچی کی حالت پر شدید غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔ وہاں پر اور بھی لوگ جمع ہو گئے، جنہوں نے ننھی بچی کو سڑک پر لاوارث چھوڑ کر جانےکو بہت افسوس ناک قرار دیا۔بچی کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی جس کے بعد وہاں چند سیکیورٹی اہلکار طبی امداد کے عملے کے ہمراہ پہنچ گئے۔ اور بچی کی صحت تسلّی بخش پانے کے بعد اسے مکہ مکرمہ میں واقع ایک چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اس کی صحت کے بارے میں مزید اطمینان حاصل کرنے کے لیے اس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی مکہ مکرمہ کے رہائشی ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو ایک خاتون کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا چاہ رہا تھا، تاہم خاتون کی جانب سے مزاحمت پر وہ اُسے مار پیٹ کا نشانہ بنا رہا تھا۔ اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس ہوس کے پُجاری سنگ دل شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں