01:41 pm
دہشتگردتنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی ،جانیں

دہشتگردتنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی ،جانیں

01:41 pm

لندن(ویب ڈیسک)لندن برج پرہونے والے چاقو حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گردتنظیم داعش نے قبول کرلی ،دوروز قبل لندن برج کے قریب ایک چاقوبردارشخص نے دوافرادکوہلاک اورتین کوزخمی کردیاتھا،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوہلاک کردیا۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق لندن برج پرحملہ کرنے والے ملزم کی شناخت 28سالہ عثمان خان کے نام سے ہوئی تھی جوپہلے بھی لندن سٹاک
ایکسچینج پرحملے کی سازش میں جیل کاٹ چکاتھا۔ اور دسمبر 2018 میں رہا ہوا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لندن برج پر حملے کئی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔داعش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں دو افراد کو قتل کرنے والا ہمارا جنگجو تھا تاہم داعش کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ لندن برج پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کے لندن آنے پر پابندی عائد تھی، ہلاک ملزم عثمان خان کو ایک دن کے لیے لندن آنےکا استثنیٰ دیا گیا تھا۔مقامی میڈیا کا یہ بھی بتانا ہے کہ عثمان خان کو گزشتہ سال دسمبر میں 20 شرائط پر رہا کیا گیا تھا، شرائط میں رہائی کے بعد لندن نا جانا بھی شامل تھا

تازہ ترین خبریں