03:40 pm
عرب اسلامی ملک میں آتشزدگی کاواقعہ، 13افراد جاں بحق

عرب اسلامی ملک میں آتشزدگی کاواقعہ، 13افراد جاں بحق

03:40 pm

اردون (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب اسلامی ملک میں اآتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں درجنوں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہو گئی ہیں۔اردون کے سول ڈیفنس حکام کہتے ہیں کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پیر کی صبح الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر اب مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ مشرقی اردن کے علاقے کرامے میں پیش آیا جہاں
دو پاکستانی خاندان مقیم تھے۔ترک میڈیا کے مطابق گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق اور 3 جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اردن کے سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے مکمل تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ جاری کی جائے گی جس میں آگ لگنے کی تمام تر وجوہات کے بارے میں بتایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں