01:44 pm
دنیاکے طاقتورترین صدرکی رہائشگارہ وائٹ ہائوس کے اندرکی کہانی

دنیاکے طاقتورترین صدرکی رہائشگارہ وائٹ ہائوس کے اندرکی کہانی

01:44 pm

واشنگٹن (ویب ڈیسک)معروف بزنس مین ڈونلڈ ٹرمپ جب سے امریکہ کے صدربنے ہیں تب سے ان کانام متنازع خبروں خی زینت بنارہتاہے ،جہاں وہ اپنی اہلیہ ملانیاٹرمپ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں وہیں وہ اپنی لاڈلی بیٹی ایوانکاٹرمپ کوعالمی رہنمائوں سے ہونے والی خصوصی ملاقاتوں کے دوران ساتھ رکھنے پربھی تنقیدکانشانہ بنتے رہتے ہیں یہی نہیں بلکہ سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس میں اہلیہ ملانیاٹرمپ کورکھنے سمیت اپنی شادی شدہ بیٹی ایوانکاٹرمپ کوبھی ساتھ رکھنے پران پرتنقید کی جاتی ہے۔اور خیال کیا جاتا ہے
کہ اس وقت وائیٹ ہاؤس میں ایک نہیں بلکہ ’دو خواتین اول‘ رہتی ہیں۔اور اس بات کا ذکر 3 دسمبر کو شائع ہونے والی امریکی صحافی کیٹ بینت کی 320 صفحات پر مشتمل کتاب ’فری میلانیا: دی ان اتھورائزڈ بایوگرافی‘ میں بھی ملتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق کیٹ بینت کی کتاب میں وائیٹ ہاؤس کی زندگی کی اندرونی کہانی کو بیان کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہاں رہنے والے مکینوں کے درمیان کس طرح کے تعلقات ہیں۔رپورٹ کے مطابق کتاب میں میلانیا ٹرمپ کی ذاتی زندگی کو مرکز بنایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ان کے ساتھ کس طرح کے مسائل پیش آئے اور اب وہ کس طرح کی زندگی گزار رہی ہیں۔اگرچہ کتاب میں میلانیا ٹرمپ کی جانب سے خود کہی جانے والی کسی بات کو شامل نہیں کیا گیا، تاہم پوری کتاب ان کی زندگی اور ان کے ساتھ پیش آنے والے مسائل پر مبنی ہے۔کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح میلانیا ٹرمپ وائیٹ ہاؤس میں رہتی ہیں اور وہ کس طرح بیرون ملک کے دوروں پر خود کو شوہر سے دور رکھتی ہیں۔کتاب میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا، تاہم ساتھ ہی اس بات کی بھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ دونوں کے درمیان تلخیاں کس حد تک موجود ہیں اور ان کا سبب کیا ہے۔کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ وائیٹ ہاؤس کے ایک علیحدہ حصے میں رہتی ہیں اور وہ شوہر کے بیڈروم میں رات نہیں گزارتیں۔’فری میلانیا: دی ان اتھورائزڈ بائیوگرافی‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 30 ہزار اسکوائٹر میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوئے وائیٹ ہاؤس میں میلانیا ٹرمپ ایک الگ بیڈ روم میں سوتی ہیں اور ان کا زیادہ تر ملنا جلنا شوہر سے نہیں رہتا۔کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگرچہ دونوں میاں بیوی الگ رہتے ہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ دن میں کم سے کم 2 بار میلانیا ٹرمپ سے فون سمیت دیگر ذرائع کے ذریعے رابطہ کرکے ان سے معاملات کا ذکر کرتے اور مشورہ لیتے ہیں۔کتاب کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں اس وقت ایک طرح سے 2 خواتین اول رہ رہی ہیں، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ سمیت ان کی بڑی بیٹی اور خصوصی مشیر ایوانکا ٹرمپ ہیں۔کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ میلانیا ٹرمپ کو بھی خاتون اول جتنی حیثیت حاصل ہے اور وہ دختر اول کے طور پر وہاں رہائش پذیر ہیں، تاہم ان کے اپنی سوتیلی والدہ میلانیا ٹرمپ سے اچھے تعلقات ہیں۔کتاب کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ میلانیا اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان بہت تلخیاں ہیں مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتی ہیں۔ساتھ ہی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ جہاں شوہر سے الگ رہتی ہیں وہیں انہیں وائیٹ ہاؤس میں انتہائی اہمیت بھی حاصل ہے اور ان کے کہنے یا ان کی ناراضگی کی وجہ سے ہی کئی اہم ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا۔’فری میلانیا: دی ان اتھورائزڈ بائیوگرافی‘ میں بتایا گیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر کی تقریروں میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اسی کتاب کے حوالے سے برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران میلانیا ٹرمپ کی لیک ہونے والی برہنہ تصاویر کو مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر سامنے لایا گیا۔کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جولائی 2016 میں ’نیو یارک پوسٹ‘ اور نومبر 2016 میں فیشن میگزین ’جی کیو‘ میں شائع ہونے والی میلانیا ٹرمپ کی پرانی برہنہ تصاویر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی راجر اسٹون نے لیک کروایا۔کتاب میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ میلانیا ٹرمپ کو اس بات پر یقین ہے کہ ان کی برہنہ تصاویر کو ان کے شوہر نے لیک نہیں کروایا، تاہم ذرائع کے مطابق خاتون اول کی پرانی ماڈلنگ کے زمانے کی برہنہ تصاویر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر ہی ان کے دوست نے لیک کروائیں۔کتاب میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوں اور کس خاص مقصد کے لیے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی برہنہ تصاویر لیک کروائیں، تاہم ذرائع سے بتایا گیا کہ اس سارے معاملے کے پیچھے ڈونلڈ ٹرمپ ہی تھے۔دوسری جانب کتاب سامنے آنےکے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ساتھی راجر اسٹون نے میلانیا ٹرمپ کی برہنہ تصاویر لیک کروانے کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔واضح رہے کہ میلانیا ٹرمپ پہلے بطور ماڈل کام کرتی تھیں اور انہوں نے 2004 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شادی کی۔شادی سے قبل ہی دونوں کے تعلقات استوار ہوئے تھے اور ڈونلڈ ٹرمپ بھی ماضی میں فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا سے وابستہ رہے ہیں، وہ مقابلہ حسن کروانے سمیت ماڈلز کے فیشن شو کرواتے رہے ہیں۔ایوانکا ٹرمپ 1995 سے 2000 تک انتہائی مشہور اور بااثر ماڈل رہی ہیں اور 2016 میں ان کی لیک ہونے والی برہنہ تصاویر بھی 2000 سے قبل لی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبریں