دنیا
پولینڈمیں ججز کی تقرری کا اختیار صدر کو دینے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
26 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
وارسا(نیوز ڈیسک)پولینڈ میں حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور متنازع بل واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں حکمران جماعت کی طرف سے عدالتی نظام میں اصلاحات کا پیش کردہ بل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے سخت قوانین نے پاکستانیوں کے ہوش اُڑ ا دیئے
26 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
دبئی(نیوز ڈیسک)خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں میں سے ایک بڑی تعداد کا روزگار ڈرائیونگ کے شعبے سے وابستہ ہے۔ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر ان پاکستانیوں کا روزگار پہلے ہی خطرے میں نظر آ رہا تھا لیکن اب دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی غیر ملکیوں کو جاری
برطانوی شاہی محل بھی کرسمس کے رونق سے جگمگا اُٹھا
26 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کرسمس کی آمد میں ایک مہینے کا وقت رہ گیاہے اسی سلسلے میں دنیا بھر میں مسیحی برادری کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔برطانیہ کے شاہی محل وِنڈسرکیسل میں گزشتہ روزکرسمس ٹری سجایا گیا جو 20فٹ اونچا ہے ۔نہایت خوبصورتی سے سجائے گئے اس دلکش
ایوانکا ٹرمپ کے دورے سے قبل حیدرآباد شہر قلعے میں تبدیل
26 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحب زادی اور مشیر اوانکا ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ حیدرآباد سے قبل شہر کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دونوں شخصیات 28 سے 30 نومبر تک جاری رہنے والی کاروباری افراد کی
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر بنانے پر پابندی عائد
26 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب حکومت نے زائرین پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر اور وڈیو بنانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقدس مقامات کی حفاظت اور زائرین کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔
چین نے یمن کے 100کروڑ ڈالر کے قرضے معاف کر دئیے
26 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے یمن کے 100کروڑ ڈالر کے قرضے معاف کر دئیے، یمن کے ساتھ چین کا مضبوط باہمی تعلقات ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں تعینات چینی سفیر ٹیان فائی ، یمنی ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک الکیلففی کی باہمی ملاقات میں یہ فیصلہ
جارجیا کے ہوسٹل میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک
26 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صبح سویرے افسوسناک خبر ہاسٹل میں خوفنا ک آتشزدگی سے ہلاکتیں ہی ہلاکتیںجارجیا میں ایک ہوسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میں ایک ہوسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں11افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
گرفتارشہزادے رقم واپس کرنے کو تیار ہو گئے،سعودی ولی عہد
25 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار 95فیصد شخصیات تصفیےاور مالی رقوم واپس کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا سعودی عرب میں ماضی میں بدعنوانی کے خلاف کئی مہمیں
فیض آباد میں بیٹھےمظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی ، اسلام آباد میدان جنگ بن گیا،آپریش شروع، متعدد گرفتار ، درجنوں زخمی
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے علاقہ فیض آباد میں جاری دھرنا کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن شروع ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے بھاری آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ، ایف سی، رینجرز کے ہمراہ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کی بڑی تعداد ابھی مرکزی پنڈال میں داخل ہو گئی
ہمیں امریکہ سے ڈر لگ رہا ہے۔،،روس فوری طور پر اپنی فوج ہمارے ملک میں بھیج دے ۔۔کس ملک نے اپیل کر دی؟؟
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
سوچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈانی صدر عمر البیشر نے کہا ہے کہ امریکا سے لاحق خطرات کی وجہ سے انہیں اپنے ملک کے تحفظ کی خاطر روس کی مدد کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے شام میں روسی
ٓٓآرمی چیف کی جانب سے فوج کو بڑا حکم جاری
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں برس کے اختتام تک شام میں تعینات روسی فوجیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فوج کے سربراہ نے کہا کہ کچھ فوجی تنصیات اس عرب ملک سے نہیں ہٹائی جائیں گی۔ انہوں نے ماسکو میں کہا کہ شام میں انتہا پسند گروپ
ایوان صدر عوام کےلئے کھول دیا گیا،، صرف پچاس روپے ٹکٹ مقرر
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں صدارتی محل عام لوگوں کے لیے کھول دیاگیا،اب لوگ ہفتے میں 4دن راشٹرپتی بھون(ایوان صدارت) گھوم سکتے ہیں لیکن انہیں اس کیلئے 50روپے کا ٹکٹ لینا ہوگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کوئی بھی ملکی یا غیر ملکی شہری جمعرات، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو
افغانستان: امریکی فضائیہ کا بمباری کیلئے خفیہ طیاروں کا استعمال
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
واشنگٹن(ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے خلاف جاری جنگ میں ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنے کی امُیدوار ٹرمپ انتظامیہ نے افغان علاقوں میں نئے خفیہ لڑاکا جیٹ طیارے کو متعارف کرواتے ہوئے F-22 کے ذریعے بمباری کی۔ امریکی فوج کے اشاعتی ادارے کی رواں ہفتے جاری رپورٹ کے مطابق امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل
مسجد میں بم دھماکہ ہو گیا، 235نمازی شہید ، مزید کئی سو ہلاکتوں کا خدشہ ، ہنگامی صورتحال
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے صوبے شمالی سیناء کے شہر العریش میں جمعے کے روز ایک مسجد کے احاطے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں آخری اطلاعات آنے تک 235 افراد جاں بحق اور 130 سے زیادہ زخمی ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مصری میڈیا کے مطابق دہش
کن اسلامی ملکوں سے تعلقات ہیں، خفیہ طور پر کیا ہو رہا ہے؟ اسرائیلی وزیراعظم نے بھانڈا پھوڑ ڈالا
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عرب ممالک سے خفیہ تعلقات کوخوش آئند قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہونے کہاکہ عرب ممالک سے تعلقات عام راز ہے، پردے کے پیچھے ہر وقت بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں گے جس سے ا
18سالہ طالبہ کے ساتھ امتحانی عملے نے ایسا کیا کر ڈالا کہ پوری یونیورسٹی کو ہی جلا کر راکھ بنا دیا گیا
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست چنئی میں یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد خود کشی کر لی جس کے بعد یونیورسٹی میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبہ نے نقل کرتے ہوئے پکڑنے کے بعد مبینہ طور پر اپنے کمرے میں لٹک کر خود کشی کر لی۔ لڑکی کے جڑواں
بریکنگ نیوز فوجی آبدوزتباہ ۔۔۔44 فوجی جاں بحق
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
‮ بیونس آئرس(ویب ڈیسک) ارجنٹینا کی لاپتہ آبدوز میں سوار 44 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن میں فوجی آبدوز لاپتا ہوگئی جس میں عملے کے 44 ارکان سوار تھے۔آخری بار سگنل دو روز قبل جنوبی ارجنٹائن سے موصول ہوئے اس کے بعد سے ارجنٹائن نیوی کا آبدوز سے کسی قسم ک
اس خوبصورت خاتون کااسرائیلی وزیراعظم سے کیاتعلق ہے؟جان کرآپ کے ہوش اڑ جائینگے
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
یروشلم (ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنی حکومت میں شامل نائب وزیرخارجہ زیپی حوتوفلی کے ایک بیان کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے اس پر کڑی تنقید کی ہے۔ اس بیان میں مسز فلی نے امریکی یہودیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عاید کیا کہ وہ اسرائیل کو درپیش خطرات سے بے خبر اور بے پرواہ
گیس کمپنیوں کا500 ملازمین کوفارغ کرنیکافیصلہ
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
دوحہ، لندن(آن لائن)خلیجی ممالک کی طرف سے قطر کے سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کے اثرات تیزی کے ساتھ سامنے آنے لگے ہیں۔ قطر کو درپیش مالی بحران کا نیا شکار گیس کی دو بڑی کمپنیوں ’راس گیس‘ اور ’قطر گیس‘ نے مالی بحران کے نتیجے میں عملہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بر طا نو ی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ قطر کی س
بڑے یورپی ملک نے اپنی اہم ترین چیز کوملالہ کے نام سے منسوب کردیا
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
میڈر ڈ(آن لائن)سپین کے شمال مغربی علاقے کیوبیلوس ڈیل سل کے ایک پارک کو نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔سپین کی نیوز ویب سائٹ بیئززو ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا آغاز 2 سال قبل کیا گیا،
سعودی عرب اور اسرائیل کا درپردہ اتحاد درپردہ معاملات کیا ہیں ، سازش سے پردہ اُٹھ گیا
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
سعودی عرب اور اسرائیل ایران کے خطے میں بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے خلاف کوششوں میں ایک دوسرے کے غیر اعلانیہ اتحادی ہیں۔یہ رشتہ پروان چڑھ رہا ہے لیکن یہ انتہائی احساس ہے اور گاہے بگاہے اس میں ایک عندیہ ملتا ہے کہ اندر کھاتے کیا کیا ہو رہا ہے۔گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل گیڈی ائزنکوٹ نے برطانیہ سے کا
لندن کی اکائونٹ افسر حیدر آباد کی سڑکو ں پر بھیک مانگنے پر کیوں مجبور ؟ جانئے خبر کے اندار
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہم نے فلموں کی کہانیوں میں تو ایسا کئی بار دیکھا ہے کہ غریب امیر ہوجاتا ہے یا امیر غریب ہوجاتا ہے لیکن یہی کہانی اگر حقیقت بن جائیں تو یہ کافی چونکنے والی بات ہوتی ہے۔بھارت کے شہر حیدرآباد کے کمشنر نے جی ای ایس 2017 کے بعد بھیک مانگنے پر پابندی لگادی ہے لیکن وہی ایک حقیقت پر مبنی کہان
انتہا پسند ہندوؤں کی شرانگیزی 3 علما ۓء کرام کو کو چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
آگرہ(ویب ڈیسک)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے 3 علمائے کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلزار، ابو بکر اور اسرار نامی 3 علمائے کرام بذریعہ ٹرین نئی دہلی سے بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنے آبائی علاقے باغ پت جارہے تھے۔
بھارتی شہر حیدرآباد میں بھیک مانگتے ہوئے انہیں پایا گیا
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہم نے فلموں کی کہانیوں میں تو ایسا کئی بار دیکھا ہے کہ غریب امیر ہوجاتا ہے یا امیر غریب ہوجاتا ہے لیکن یہی کہانی اگر حقیقت بن جائیں تو یہ کافی چونکنے والی بات ہوتی ہے۔بھارت کے شہر حیدرآباد کے کمشنر نے جی ای ایس 2017 کے بعد بھیک مانگنے پر پابندی لگادی ہے لیکن وہی ایک حقیقت پر مبنی
سوشل میڈیا پر کسی چیز کو وائرل ہونے میں وقت نہیں لگتا
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
چندی گڑھ (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر کسی چیز کو وائرل ہونے میں وقت نہیں لگتا اور ایسا ہی کچھ ہندوستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ ہوا، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔پنجاب ہولیس کی ایس ایچ او کی ایک تصویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئی، جن کے یونیفارم پر ہرلین مان کا نام موجود
بل کلنٹن کو4حسیناؤں نے پھر جنسی اسکینڈل میں پھنسا دیا
24 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن ایک بار پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں، سابق صدر کو چار حسیناؤں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے، چاروں خواتین نے کلنٹن سے رقم کا تقاضا کیا ہے کہ رقم دو ورنہ ڈھول پیٹ کر پول کھول دینگی۔امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن ایک بار
قیامت خیز دھماکہ،لاشوں کے چیتھڑے اڑ گئے، تعداد بڑھنے کا خدشہ، ایمرجنسی نافذ
23 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک مرتبہ پھر افغانستان ایک خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستا ن کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکہ ہو گیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور نے ایک مارکیٹ میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے
جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ۔۔ امریکہ نے شمالی کوریا اور چین کو بڑا جھٹکا دیدیا
23 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
واشنگٹن: امریکا نے شمالی کوریا اور چین کی 13 کمپنیوں پر پابندی لگاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چینی ادارے تجارت کے ذریعے شمالی کوریا کی مالی معاونت کررہے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے شمالی کوریا سمیت چین کی 13 کمپنیوں پرپابندی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا ک
ایک ہی قبلے کی سمت سربسجود ہونے والی امت محمدی لڑائی جھگڑے بند کر کے ایک جان ہو جا ئو
23 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
انقرہ (نیوز ڈیسک ) ترکی کے صدر رجب طیّب اردوان نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم امہ کے درمیان نفاق کا بیج بونے والوں کے عزائم ناکام بنا دیں۔ ترک خبرساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کی تاریخ میں جتنی بھی برائیاں تھیں وہ تمام ہم پر مسلط کرتے ہوئے اپنے مستقبل کی ضمانت ک
رات کو کھانے پر بلایا ، منہ کھولنے پر متاثرہ لڑکی کو ایسی بات کہہ دی کہ ۔۔۔
23 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج"> بھارتی فوج کےکرنل نے لیفٹیننٹ کرنل کی بیٹی کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل فیملی کےساتھ آرمی ٹریننگ کمانڈسینٹرمیں مقیم تھا۔ بھارتی فوج"> بھارتی فوج کےکرنل نےماتحت افسراوراس کی بیٹی کورات کے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دھماکے دار اعلان کردیا
23 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
سعودی عرب (نیوز ڈیسک )اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کا پہلا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں اتوار کو ہوگا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع اجلاس کا افتتاح کریں گے۔اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے اسلامی عسکری فوجی مرکز کے کردار ک
اوبامہ کی بڑی صاحبزادی مالیا اوبامہ اپنی عیاش طبیعت کے باعث کئی بار خبروں کی زینت بنی ہیں
23 ‬‮نومبر‬‮ 2017  -  دنیا
بوسٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ کی بڑی صاحبزادی مالیا اوبامہ اپنی عیاش طبیعت کے باعث کئی بار خبروں کی زینت بنی ہیں جس کی وجہ سے اوبامہ کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اب پھر مالیا کی ایک شرمناک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں ایک برطانوی لڑکے کے ساتھ سر عام شرمناک حرکتیں کرتے دیکھا


آج کا مکمل اخبار پڑھیں


تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ

مقبول ترین

دلچسپ و عجیب
     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved