Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

موٹر سائیکل ڈیلرز مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے لگے

لاہور(نیوز ڈیسک) میکلوڈ روڈ پر ہنڈا موٹر سائیکل ڈیلرز نے کمپنی کی مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول کرنا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے گاہکوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا کے ڈیلرز موٹر سائیکلوں پر 10 سے 15 ہزار روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔
ہنڈا ڈیلرز کمپنی کے طے شدہ نرخ پر بکنگ کے لیے طویل تاریخ دینے لگے ہیں، جس کی وجہ سے گاہک پریشان ہیں۔
طویل تاریخ کے باعث لوگ اضافی قیمت پر موٹر سائیکل خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 58 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن یہ 1 لاکھ 65 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے جطکہ ہنڈا 125 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار روپے ہے لیکن یہ 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار تک میں بیچی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں