اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث مقامی خریداروں کو بھی ریلیف ملا۔
گزشتہ روز سونا 2300 روپے سستا ہوا تھا، دو دن میں سونے کے نرخ میں 6400 روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے ہو گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ امریکی ڈالر کی صورتحال، شرح سود سے متعلق توقعات اور عالمی معاشی حالات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔
دوسری جانب صرافہ کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے خصوصاً شادیوں کے سیزن اور سرمایہ کاری کے لیے سونا خریدنے والوں کو اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟



