Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گرگئی

تہران ( نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔

نجی چینل کے مطابق اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 فیصد سے زائد گرچکی ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 7.22 فیصدکی کمی کے بعد 68.51 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ آئل 7.18 فیصدکی کمی کے بعد 71.48 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے، ان ملکوں میں پاکستان، چین، جاپان، جنوبی کوری ، یورپ، شمالی امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک شامل ہیں۔اس آبی گزرگاہ سے دنیا کے 20 فیصد تیل اور 30 فیصد گیس کی ترسیل ہوتی ہے، یہاں سے روزانہ تقریباً 90 اور سال بھر میں 33 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

یہ بھی پڑھیں