Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نیویارک (اوصاف نیوز)کرپٹوکرنسی مارکیٹ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 12 ہزار 97 امریکی ڈالرتک ریکارڈ کی گئی ہے جس نے سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہردوڑا دی ہے۔

بٹ کوائن ہولڈرز اس امید پر قائم ہیں کہ امریکی حکومت سال کے اختتام سے پہلے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کر لے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی قبولیت اور بڑے مالیاتی اداروں کی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔

کچھ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد اصلاحی رجحان (correction) بھی آ سکتا ہے جس سے قیمت عارضی طور پرنیچے جا سکتی ہے۔

حج 2026: رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع

یہ بھی پڑھیں