کوانٹم کیا ہے؟کوانٹم (Quantum) ایک لاطینی لفظ ہے، جس کا مطلب ہے: کتنی مقدار یا انتہائی چھوٹا ذرہ۔سائنس میں کوانٹم اس چھوٹی ترین اکائی کو کہتے ہیں جو توانائی یا مادے کی نمائندگی کرتی ہے۔یہ انتہائی چھوٹے ذرات کی دنیا ہے جیسے الیکٹران، فوٹون، کوارک جو آنکھ سے نظر نہیں آتے اور جن پر عام سائنس کے اصول لاگو نہیں ہوتے۔یہ وہ دنیا ہے جو ایٹم سے بھی ہزاروں گنا چھوٹی ہے، جہاں ہر چیز نہایت عجیب و غریب انداز میں کام کرتی ہے۔کوانٹم کیسے کام کرتا ہے؟
کوانٹم دنیا کی چند حیرت انگیز خصوصیات درج ذیل ہیں:سپرپوزیشن (Superposition): عام زندگی میں کوئی چیز یا تو آن ہوتی ہے یا آف۔لیکن کوانٹم دنیا میں ایک ذرہ ایک وقت میں آن بھی ہوتا ہے اور آف بھی جب تک کہ کوئی اسے دیکھ نہ لے۔جیسے ایک بلب ایک وقت میں جل بھی رہا ہو اور بند بھی ہو یہ ہے سپرپوزیشن۔
انٹینگلمنٹ (Entanglement):دو ذرات آپس میں ایسے جڑ سکتے ہیں کہ چاہے وہ ایک دوسرے سے لاکھوں میل دور ہوں، ان میں ایک پر اثر ڈالنے سے دوسرا فوراً متاثر ہوتا ہے۔ یہ ایسے ہے جیسے دو جڑواں دل ایک کے محسوس کرنے پر دوسرا فورا جواب دیتا ہے، چاہے وہ کائنات کے دوسرے کنارے پر ہو۔کوانٹم کمپیوٹنگ کیا ہے؟کوانٹم کمپیوٹر وہ کمپیوٹر ہے جو عام بِٹس کے بجائے کیوبٹس (qubits) استعمال کرتا ہے:عام کمپیوٹر 0 یا 1 استعمال کرتا ہے۔کوانٹم کمپیوٹر کا کیوبٹ ایک وقت میں 0 اور 1 دونوں ہو سکتا ہے۔
ایک مثال:فرض کریں آپ کے پاس ایک لاک ہے جس کے 1000ممکنہ کوڈز ہیں:عام کمپیوٹر ایک ایک کر کے کوڈ آزمائے گا۔کوانٹم کمپیوٹر ایک ساتھ سارے کوڈز آزما سکتا ہے!اسی لیے کوانٹم کمپیوٹرز انتہائی تیز رفتار اور طاقتور ہوں گے۔کوانٹم ٹیکنالوجی کہاں کام آئے گی؟یہ ٹیکنالوجی مستقبل کو بدل دے گی بالکل اسی طرح جیسے ایک وقت میں بجلی، انٹرنیٹ اور موٹر گاڑی نے دنیا بدلی تھی۔
ڈیٹا سیکیورٹی:کوانٹم کے ذریعے ناقابلِ شکست کوڈز بنائے جا سکتے ہیں۔طب و دوا میں انقلابی ترقی:نئی دواں کی تیاری میں کوانٹم کمپیوٹر پیچیدہ مالیکیولز کو تیزی سے سمجھ سکتا ہے۔ماحولیاتی مسائل کا حلیہ زمین کی تبدیلیوں کا بہتر تجزیہ کرکے ماحولیاتی تبدیلیوں کا حل دے سکتا ہے۔
مصنوعی ذہانت (AI):کوانٹم کمپیوٹر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو کئی گنا زیادہ طاقتور بنا دے گا۔پیغامِ بصیرت‘کوانٹم سائنس کوئی خیالی بات نہیں بلکہ یہ اللہ کی تخلیق کا ایک حیرت انگیز دروازہ ہے۔یہ ہمیں بتاتی ہے کہ کائنات کا نظام صرف سادہ اصولوں پر نہیں بلکہ امکانات، پوشیدہ رابطوں اور پوشیدہ حکمتوں پر قائم ہے۔جیسے روح (روحِ انسانی) نظر نہیں آتی، مگر حقیقی ہے اسی طرح کوانٹم حقیقت بھی نظر سے پوشیدہ مگر طاقتور ہے۔عنقریب ہم ان کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے آفاق میں اور خود ان کی ذات میں، یہاں تک کہ ان پر واضح ہو جائے گا کہ یہی حق ہے۔