اسلام آباد(اوصاف نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج جاری، شدید نعرے بازی ، صدر مملکت آصف علی زرداری مسکراتے رہے ۔ جبکہ ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔
تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ ختم ہوتے ہی اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری کو خطاب کی دعوت دی تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور شور شرابہ شروع کر دیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کریں گے، صدر کے خطاب کے علاوہ ایوان میں کوئی اور کارروائی نہیں ہو گی۔ صدر کے خطاب کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔
اپوزیشن ارکان کی جانب سے صدر کے خطاب کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ حکومت نے بھی اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم شہبازشریف کا اعلان

