اسلام آباد (اوصاف نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں تاریخی کمی۔ فی تولہ سونا 14000 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد فی تولہ 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونا 12 ہزار 3 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 693 روپے کی سطح پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 140 ڈالر کی کمی کے بعد 3940 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 173 روپے کم ہو کر 4924 روپے ہو گئی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے 32منحرف اراکین بارے بڑی خبر



