اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے ملک کے وزیراعظم نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی اعلیٰ سطحی سرجری کی ہے، سنگین الزامات میں افسران کی گرفتاری کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے موصول ہونے والے تحریری احکامات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وقار الدین سید کو ان کے عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی جگہ سید خرم علی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی رینک کے سینئر پولیس افسر سید خرم علی پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے باضابطہ اور الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 195 رنز کا بڑا ہدف دیدیا

