Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پاک افغان کے مابین مذاکرات بارے بڑی پیش رفت سامنے آگئی!

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور طے شدہ شیڈول کے مطابق کل جمعرات کو استنبول میں ہوگا۔

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دے گا۔

ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات کے دوسرے دور میں فریقین کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

افغان طالبان کے وفد میں سینئر وزیر کی موجودگی میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی استنبول روانہ ہوں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت سے متعلق حتمی فیصلہ افغان وفد کی قیادت کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ جبکہ قومی سلامتی کے مشیر بھی پاکستانی وفد میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح پیغام دیا جائے گا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کسی قسم کی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان نے ترکی اور قطر کی ثالثی میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:ر یٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام نےزندگی کاخاتمہ کرلیا

یہ بھی پڑھیں