اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آج کیا جائے گا، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا تعین کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، تاہم حکومت ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کو کم کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا اعلان آج رات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں۔آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا



